
اطلاع / اظہارِ تعزیت
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) کے تمام معزز اراکین اور پارلیمانی رپورٹرز کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ اب تک نیوز کے پارلیمانی رپورٹر کامران چوہدری کی دادی محترمہ چند روز قبل انتقال کر گئی تھیں، وہ اس سلسلے میں اسلام آباد واپس پہنچ چکے ہیں۔ اسی طرح فرائیڈے نیوز کے صحافی صابر بلوچ کے صاحبزادے چند روز قبل وفات پا گئے تھے۔ پی آر اے کے رکن مظہر عباس کے والدِ گرامی کچھ عرصہ قبل انتقال کر گئے، جبکہ عون شیرازی کی اہلیہ انتقال کرگئی تھیں، صحافی علمدار بلوچ کی والدہ محترمہ بھی اس دنیا سے رخصت ہو چکی ہیں۔
ان تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب، دعائے مغفرت اور سوگوار صحافی بھائیوں سے اظہارِ تعزیت کے لیے ایک تعزیتی نشست
آج بروز منگل، بتاریخ 3 فروری 2026ء، بوقت 1:15 بجے دن، پریس لاؤنج، پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد کی جائے گی
