اظہارِ تعزیت
Dated: 10-11-2025.
اسلام آباد(10 نومبر 2025) سینئر صحافی، رکن پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اور بیوروچیف آج نیوز طارق چودھری صاحب کی پھوپھی محترمہ رضا الہی سے انتقال فرما گئی ہیں۔
“انا للہ وانا الیہ راجعون”
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ایم بی سومرو، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام باڈی نے طارق چودھری صاحب سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پھوپھی کا رشتہ ماں جیسی شفقت اور محبت کا پیکر ہوتا ہے، ان کا جدا ہونا ایک بڑا صدمہ ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔
آمین
ان کی نماز جنازہ آج بتاریخ 10 نومبر 2025، میڈیا ٹاون ڈسپنسری گراونڈ میں شامل 4:15 بجے ادا کی جائے گی۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

