اظہار تعزیت

Dated: 20-04-2025

اظہار تعزیت

پی آر اے پاکستان کا معزز ممبر و سینئر صحافی ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر افسوس کا اظہار

اسلام آباد() پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے معزز ممبر و سینئر صحافی ریزیڈنٹ ایڈیٹر ڈان نیوز اسلام آباد عامر وسیم کی خواہر نسبتی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت پوری پی آر اے پاکستان کی تنظیم عامر وسیم صاحب کے دکھ و غم کی اس گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ سوگوارخاندان کو اس صدمہ کو برداشت کرنے کے لیے ہمت و استقامت دے، اللہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرما کر جنت الفردوس اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان۔

Skip to content