انتقال/ اظہار تعزیت

انتقال/ اظہار تعزیت

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سینئر صحافی و رکن پی آر اے عابد راہی کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت

اسلام آباد(23 جولائی 2025) سینئر صحافی و معزز رکن پی آر اے پاکستان عابد راہی کے بڑے بھائی رضا الٰہی سے انتقال فرما گئے ہیں، انا للہ وانا الیہ راجعون جن کی تدفین ملتان میں کردی گئی ہے۔

صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام باڈی سینئر صحافی و رکن پی آر اے عابد راہی سے ان کے بڑے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس و تعزیت کرتی ہے اور ان کے درجات اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہے، اللہ پاک غم کی اس گھڑی میں عابد راہی اور ان کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، آمین۔

جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

Skip to content