انتقال پرملال
معزز ممبر پی آر اے، سینئر نیوز رپورٹر، پی ٹی وی نیوز اسلام آباد ارسلان اسد کے سسر منیر احمد خان بیٹنی رضائے الہی سے وفات پا گئے ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
ان کا نماز جنازہ اور تدفین آبائی علاقے قدوس آباد کالونی، گرڈ اسٹیشن روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان میں آج بروز جمعرات بعد از نماز عصر ادا کی جائے گی۔
پی آر اے پاکستان معزز ممبر کی اس مشکل گھڑی میں انکے ساتھ اظہار ہمدردی اور تعزیت کرتی ہے۔ تمام ممبران سے ان کی مغفرت اور اخری منزل کی آسانی کے لئے دعا کی اپیل ہے۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان
