تعزیتی ریفرنس/ دعا مغفرت
PRA-PR-76
Dated: 21-01-2025
سینئر صحافی و معزز ممبر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان جاوید شہزاد مرحوم صاحب کے انتقال پر تعزیتی ریفرنس
پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کی بڑی تعداد میں شرکت
پی آر اے پاکستان کی جاوید شہزاد صاحب کے درجات کی بلندی کی دعا اور اہل خانہ سے اظہار تعزیت
اسلام آباد(21 جنوری 2025) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے سینئر صحافی و معزز ممبر پی آر اے پاکستان جاوید شہزاد (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس اور دعا مغفرت کا اہتمام کیا گیا۔
صدر پی آر اے عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر نے مرحوم ساتھی جاوید شہزاد کی یاد میں کلمات کہے اور انہیں صحافت اور صحافتی برادری کے لئے ان کی بے لوث خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا۔
تعزیتی ریفرنس میں جاوید شہزاد صاحب کے بھائی خرم شہزاد اور جنید علی نے خصوصی شرکت کی جبکہ بیوروچیف اے بی این نیوز خالد جمیل اور اے بی این سے وابستہ صحافیوں نے بھی شرکت کی جبکہ ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ اسد اللہ خان اور انکی ٹیموں نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین واک آؤٹ کمیٹی علی شیر نے جاوید شہزاد صاحب کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کروائی جبکہ سابق صدر پی آر اے صدیق ساجد، سابق صدر پی آر اے بہزاد سلیمی، بیور چیف اے بی این نیوز خالد جمیل اور بیوروچیف دن نیوز ممتاز بھٹی نے جاوید شہزاد کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے ساتھ گزرے دور کا ذکر کیا اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کرائی۔
پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کہنا ہے کہ جاوید شہزاد صاحب مرحوم پرخلوص انسان تھے جو اچانک ہم سے بچھڑ گئے انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ پی آر اے پاکستان ان کے اہل خانہ کے ساتھ ان کے اس نقصان میں ان سے ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان
