خبر غم/ اظہار افسوس
Dated:03-08-2025
پاکستان ٹیلی ویژن سے منسلک سینئیر صحافی و پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے معزز رکن سید نمود مسلم صاحب کی والدہ محترمہ انتقال فرماگئی ہیں۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
مرحومہ کی نماز جنازہ آج تین اگست 2025، اتوار کے روز بعد نماز مغرب ان کے آبائی گھر کی جامعہ مسجد، ماڈل ٹاون، لاہور میں ادا کی جائے گی۔
برائے رابطہ نمود مسلم صاحب
0333-5312655
پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان غم کی اس گھڑی میں نمود مسلم اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتی ہے اور ان کی والدہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا گو ہے۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

