سینیٹ سیکرٹریٹ، میڈیا ڈائریکٹوریٹ
اسلام آباد، 7 نومبر 2025
اسلام آباد میں بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کے انتظامات مکمل، دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے پارلیمانی رہنما شرکت کریں گے — میاں خرم رسول
چیئرمین سینیٹ اور بانی چیئرمین انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) سید یوسف رضا گیلانی کے وژن اور رہنمائی کے مطابق کانفرنس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ میاں خرم رسول
چیئرمین سینیٹ خود روزانہ کی بنیاد پر کانفرنس سے متعلق تیاریوں اور انتظامی امور کا جائزہ لے رہے ہیں۔ مشیر چیئرمین سینیٹ
انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس پاکستان کے لیے ایک تاریخی اور سفارتی سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے، مشیر چیئرمین سینیٹ
جس میں دنیا کے 40 سے زائد ممالک کے اسپیکرز، ڈپٹی اسپیکرز اور پارلیمانی نمائندگان کی شرکت کرینگے ۔ مشیر چیئرمین سینیٹ
کانفرنس امن، ترقی اور عالمی ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر اسلام آباد میں 11 تا 12 نومبر 2025 کو منعقد ہو رہی ہے۔ میاں خرم رسول
ا چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو اپریل 2025 میں سیول، جنوبی کوریا میں ہونے والے اجلاس کے دوران انٹر پارلیمنٹری اسپیکرز کانفرنس (ISC) کا بانی چیئرمین متفقہ طور پر منتخب کیا گیا تھا،میڈیا ایڈوائزر چئیر مین سینیٹ
دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں نے متفقہ طور پر گیلانی کو اس منصب کے لیے منتخب کیا، میاں خرم رسول
یہ انتخاب عالمی پارلیمانی برادری کے پاکستان پر اعتماد اور احترام کا مظہر ہے۔ میاں خرم رسول
مشیر چیئرمین سینیٹ برائے میڈیا نے کہا کہ کانفرنس کے دوران مختلف سیشنز میں پارلیمانی سفارت کاری سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ ایڈوائزر میڈیا چیئرمین سینیٹ
مزید برآں، اجلاس میں ماحولیاتی اقدامات، پائیدار ترقی اور وسائل کی مساوی تقسیم سے متعلق عملی تجاویز بھی زیرِ غور آئیں گی، میاں خرم رسول
باہمی تعاون کے نئے فریم ورکز پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ ایڈوائزر میڈیا
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کا ویژن ایک پرامن، باہمی جڑے ہوئے اور ترقی یافتہ عالمی معاشرے کی تشکیل پر مبنی ہے، میاں خرم رسول
پارلیمانوں کا کردار محض قانون سازی تک محدود نہیں بلکہ امن، استحکام اور پائیدار ترقی کے فروغ میں فعال شراکت داری پر مشتمل ہے۔ ایڈوائزر میڈیا چیئرمین سینیٹ
اسلام آباد میں ہونے والی یہ عالمی کانفرنس پاکستان کے پارلیمانی تشخص، بین الاقوامی وقار، اور سفارتی کردار کو مزید اجاگر کرے گی۔ میاں خرم رسول
