سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس 6 اگست کو طلب

سینیٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس 6 اگست کو طلب

چیئرمین کمیٹی سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت اجلاس ہوگا

پی آر اے ممبر طارق ورک کے ساتھ نیو ٹاون راولپنڈی پولیس کے ہتک آمیز رویہ کا معاملہ بھی اٹھایا جائے گا

صحافیوں کو درپیش مسائل پر وزارت داخلہ و اطلاعات کی بریفنگ ایجنڈے میں شامل

سوشل میڈیا ایکٹ کے تحت صحافیوں، میڈیا پرسنز، کریئیٹرز کے خلاف کارروائیوں کی تفصیل طلب

پی ٹی وی اور ریڈیو ملازمین کی تنخواہوں، پنشن اور ملازمت کی تفصیلات پر بریفنگ ہو گی

وزارت اطلاعات سے اداروں کی آمدنی بڑھانے کے عملی تجاویز پر بریفنگ طلب

وفاقی حکومت کی طرف سے میڈیا اشتہارات پر اخراجات کی تفصیل بھی ایجنڈے کا حصہ

سینیٹ کمیٹی اجلاس کے لیے وزارت داخلہ، قانون، خزانہ و اطلاعات کو تفصیلی بریفنگ کے احکامات

پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان کی آمدنی بڑھانے سے متعلق تجاویز بھی اجلاس میں زیر غور آئیں گی

اجلاس میں میڈیا اداروں میں روزگار، تنخواہوں اور پنشن پر بھی بات ہوگی

اجلاس میں فلم بل 2024 پر مزید غور کیا جائے گا

اجلاس کے لیے سینیٹ سیکریٹریٹ، سی ڈی اے، پی آئی ڈی، پی ٹی وی اور ایوانِ بالا کے تمام متعلقہ افسران کو شرکت کی ہدایت

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کو بھی مطلع کر دیا گیا

Skip to content