صحافیوں کے مسائل کے حل اور سہولیات میں بہتری کے لیے اہم فیصلے

PRA-PR-08
Dated:11-12-2025.

پریس ریلیز

پی آر اے پاکستان — صحافیوں کے مسائل کے حل اور سہولیات میں بہتری کے لیے اہم فیصلے.

اراکین کی سہولت کے لئے کمیٹیوں کی تشکیل کردی گئی۔

اسلام آباد: پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) پاکستان کی ایگزیکٹو و گورننگ باڈی کا اہم اجلاس صدر پی آر اے ایم بی سومرو کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری محمد نوید اکبر نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا اور کارروائی کو آگے بڑھایا۔

اجلاس میں پارلیمنٹ میں صحافیوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی اور ان کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے مختلف کمیٹیوں کی تشکیل کی متفقہ منظوری دی گئی۔ فیصلہ کیا گیا کہ ہر کمیٹی کے ساتھ ٹی او آرز (Terms of Reference) تیار کر کے باضابطہ نوٹیفکیشن کے ساتھ جاری کیے جائیں گے۔

ایگزیکٹو و گورننگ باڈی کی منظوری سے درج ذیل کمیٹیوں کے سربراہان کا اعلان کیا گیا:

واک آؤٹ کمیٹی — چیئرمین: اظہر فاروق

ڈسپلنری کمیٹی— چیئرمین: خالد محمود

ویمن کاکس—چیئرپرسن:نوشین یوسف

پی آر اے تھنک ٹینک- چیئرمین: علی شیر

ڈیجیٹائزیشن کمیٹی — سربراہ: جاوید حسین

تمام کمیٹیوں کے اراکین کی فہرست کو بھی اجلاس میں حتمی شکل دے دی گئی ہے، جبکہ کمیٹیوں کے باضابطہ نوٹیفکیشن اور ٹی او آرز جلد جاری کیے جائیں گے۔

اجلاس کے دوران اے پی پی کے سینئر رکن زاہد عباسی سے متعلق معاملے پر بھی غور کیا گیا۔ صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر نے اراکین کو آگاہ کیا کہ یہ معاملہ باہمی مشاورت سے خوش اسلوبی کے ساتھ حل کر لیا گیا ہے۔

جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

Skip to content