وزیر اطلاعات کی نیوز کانفرنس پر پی آر اے پاکستان کا ردعمل

PRA-PR-87
Dated:31-01-2025

وزیر اطلاعات کی نیوز کانفرنس پر پی آر اے پاکستان کا ردعمل

وزیر اطلاعات نے پریس کانفرنس بھی پیکا ترمیمی بل کی منظوری کی طرح عجلت میں کردی

وزیر اطلاعات یا حکومت صحافیوں کی تجاویز سننے کے لئے تیار ہو، تجاویز بھی دیں گے حل بھی دیں گے۔

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے بل میں موجود بالعموم اور باالخصوص نقائص کی نشاندہی کر رکھی ہے۔

اسلام آباد(31 جنوری 2025) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے متنازعہ قانون پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 پر وزیر اطلاعات کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہا ہے کہ وزیر اطلاعات نے پیکا ترمیمی ایکٹ پر صحافیوں کو نہ سنا اور نہ انکی تجاویز لینے کی کوشش کی انکی پریس کانفرنس بھی بل کی منظوری کی طرح عجلت میں کی گئی ہے۔

صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت پوری باڈی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومت اگر کھلے دل اور ذہن کے ساتھ صحافیوں کو سننے کو تیار ہو تو ایک ایک شق کر بالعموم اور باالخصوص شقوں پر تجاویز فراہم کی جاسکتی ہیں۔

پی آر اے پاکستان اس بل کی متنازعہ شقوں کا پوسٹ مارٹم کرے گی. واضح کرتے ہیں کہ . پی آر اے نے متنازعہ شقوں پر اپنی سفارشات تیار کر رکھی ہیں اور تمام متعلقہ فریقین کو بل میں موجود نقائص پر باقاعدہ بریفنگ کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے.

جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

Skip to content