PRA-PR-10
Dated: 22-01-2026.
پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد۔
اسلام آباد(22 جنوری 2026) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (PRAP) کی جانب سے پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ آف پاکستان کے سالانہ انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا جاتا ہے۔
پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر ایم بی سومرو، سیکرٹری نوید اکبر اور تمام ایگزیکٹو باڈی نے عمران وسیم کو صدر، امانت رضا گشکوری کو جنرل سیکرٹری، ابرار استوری کو نائب صدر، عابد نثار کو سیکرٹری خزانہ، سحرش خان کو سیکرٹری اطلاعات جبکہ زاہد شریف، رؤف بزمی اور سبین شہباز کو ممبر ایگزیکٹو باڈی منتخب ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔
پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ آف پاکستان ایک معتبر اور باوقار صحافتی پلیٹ فارم ہے جو عدالتی رپورٹنگ میں پیشہ ورانہ اقدار، ذمہ دار صحافت اور آئین و قانون کی بالادستی کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
ایسوسی ایشن کو امید ہے کہ نومنتخب قیادت صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ، رپورٹرز کو درپیش مسائل کے حل اور عدالتی کوریج سے وابستہ صحافیوں کے لیے سہولتوں میں اضافے کے لیے مزید مؤثر اور احسن انداز میں اپنی ذمہ داریاں سرانجام دے گی۔
پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آزادیٔ صحافت، صحافیوں کے تحفظ اور پیشہ ورانہ وقار کے فروغ کے لیے تمام صحافتی تنظیموں کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات
پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان

