پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی صحافیوں پر کریک ڈاون کی مذمت

اہم ترین

PRA-PR-66

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی صحافیوں پر کریک ڈاون کی مذمت

سینئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان پر منشیات برآمدگی کے مقدمہ کی شدید مذمت

اسلام آباد(28 نومبر 2024) پی آر اے پاکستان صحافی، تجزیہ کار، یوٹیوبر مطیع اللہ جان پر منشیات برآمدگی کا مقدمہ درج کرنے پر شدید تشویش اور حیرانگی کا اظہار کرتی ہے. پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں نے میڈیا سے وابستہ مطیع اللہ جان پر درج ایف آئی آر میں آئس منشیات کی برآمدگی کو بےہودہ مذاق قرار دیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی کے اس گھناونے اقدام کی بھرپور مزمت کی ہے اور واضح کیا ہے کہ ریاست یا حکومتوں کو آگے بڑھنے کے لیے ایسی بھونڈی حرکات سے باز رہنا چاہیے.اس قسم کی بھونڈی حرکات خود حکومت اور اداروں کی سنجیدگی پر سوالات اٹھاتی ہیں. پی آر اے پاکستان سمجھتی ہے کہ صحافی مقدمات یا گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے لیکن مطیع اللہ جان سےمنشیات برآمدگی کا جھوٹا الزام موجودہ حکومت پر ایک بدنما داغ ثابت ہوگا۔ حکومت کو تنبیہ کرتے ہیں کہ کسی کی خواہش پر مبنی ایف آئی آر فوری واپس لی جائے اور اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو اس کو قانون کے مطابق ایکشن ہونا چاہیے. پی آر اے مطالبہ کرتی ہے کہ منشیات برآمدگی کا جھوٹا مقدمہ ختم کیا جائے۔

جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

Skip to content