پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا

اسلام آباد، 3 نومبر، 2025؛

پریس ریلیز

قومی اسمبلی کا اجلاس مورخہ 5 نومبر 2025 کو سہ پہر 5 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔اجلاس کے دوران پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔پارلیمنٹ ہاؤس کے احاطے میں غیر متعلقہ افراد کے داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

قومی اسمبلی کی پریس گیلری کی کوریج کرنے والے صحافی حضرات کے بجٹ اجلاس کے لیے جاری کردہ پی وی سی پریس گیلری کارڈ قومی اسمبلی کے 5 نومبر کو شروع ہونے والے اجلاس کیلئے ویلڈ ہونگے۔

منجانب

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف میڈیا
قومی اسمبلی سیکرٹریٹ

Skip to content