پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹوزارت اطلاعات و نشریات

ٹکرز
پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ
وزارت اطلاعات و نشریات
*

پاکستان کے لیے کھیل کے میدان میں ایک تاریخی سنگِ میل

پاکستان کی ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی فیفا کی معزز ادارہ جاتی اصلاحات کمیٹی میں تقرری

ممبر قومی اسمبلی سیدہ آمنہ بتول کی تقرری پاکستان کے لیے سفارتی اور کھیلوں کے میدان میں ایک اہم پیش رفت ہے

رکنِ قومی اسمبلی محترمہ سیدہ آمنہ بتول اس وقت تک فیفا کی مختلف کمیٹیوں میں پاکستان کی واحد نمائندہ ہیں

تاریخی تقرری فیفا کی جانب سے پاکستان کی ادارہ جاتی سمت پر اعتماد کی تجدید، عالمی فٹ بال گورننس میں پاکستان کے مثبت و تعمیری کردار کے اعتراف کی علامت ہے

تقرری موجودہ حکومت کی فٹبال کیلئے مسلسل اور سنجیدہ کوششوں کا واضح ثمر ہے

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے فٹ بال کو ایک آزاد، شفاف اور میرٹ پر مبنی کھیل کے طور پر فروغ دینے کے لیے واضح سیاسی عزم کا مظاہرہ کیا

وزیرِ اعظم نے حال ہی میں ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینئر نائب صدر، شیخ سلمان بن ابراہیم آل خلیفہ سے ملاقات کی

ملاقات میں پاکستان کی جانب سے ایک خودمختار اور شفاف فٹ بال فیڈریشن، ملک گیر فٹ بال کی ترقی، اور بین الاقوامی فٹ بال ایونٹس کی میزبانی کے عزم کی توثیق کی

فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے بھی پاکستان میں فٹ بال کے فروغ کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کے بڑھتے ہوئے عزم کو سراہا تھا

موجودہ حکومت خود کو فیفا کی شمولیت اور شفافیت کی اقدار سے ہم آہنگ کر رہی ہے

ماضی میں پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) غیر ضروری مداخلت کے باعث غیر فعال رہی اور بین الاقوامی پابندیوں کا سامنا کرنا پڑا

گزشتہ چھ ماہ کے دوران پی ایف ایف کے صدر سید محسن گیلانی نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر فیڈریشن کی بحالی اور بہتری کے لیے قابلِ ذکر کوششیں کی ہیں

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی قیادت میں حکومت فٹ بال کو محض ایک مسابقتی کھیل نہیں بلکہ نوجوانوں، سماجی ہم آہنگی اور ترقی کے ایک تزویراتی ذریعے کے طور پر دیکھتی ہے

آئندہ کا لائحہ عمل فیفا کے ساتھ منظم، قابل عمل اور شراکت داری پر مبنی تعاون پر مشتمل ہے

مستقبل کے لائحہ عمل میں ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کو صنفی طور پر حساس کھیلوں کی گورننس سے جوڑنا بھئی شامل ہے

مردوں کی قومی ٹیم کے لیے پہلی خاتون مینیجر کی تقرری اہم سنگِ میل میں سے ہیں

فیفا میں محترمہ آمنہ بتول کا کردار ادارہ جاتی اصلاحات کے نظام کو مضبوط بنانے، مؤثر عمل درآمد یقینی بنانے پر مرکوز رہے گا

سیدہ آمنہ بتول کی تقرری سے پاکستان عالمی فٹ بال برادری کا ایک باوقار، معتبر اور تعمیری رکن بن کر ابھرے گا

Skip to content