پریس ریلیز

پریس ریلیز

انتقال پرملال/ اظہار تعزیت

Dated: 15-04-2025
PRA-PR-93

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس۔

معزز ممبران پی آر اے پاکستان ناصر نقوی کی والدہ، طارق عزیز کے بھائی، غلام رسول کنبھر کے والد اور سیکرٹری نوید اکبر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

اسلام آباد(15 اپریل 2025) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس میں سیکرٹری نوید اکبر نے ایجنڈے پر بحث کا آغاز کیا۔

اجلاس میں معزز ممبران سینئر صحافی ناصر نقوی کی والدہ، بیوروچیف 92 نیوز طارق عزیز کے بھائی، کے ٹی این کے غلام رسول کنبھر کی والدہ اور سیکرٹری نوید اکبر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی۔ پی آر اے پاکستان نے مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔

اجلاس میں جنرل باڈی کے اجلاس کے انعقاد، پی آر اے کنونشن اور بجٹ اجلاس سے قبل تربیتی سیشن سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کی حکمت عملی پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اجلاس میں میڈیا ہاوسز سے عامل صحافیوں کی جبری برطرفیوں اور پی ٹی وی سمیت بعض نجی اداروں میں ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگیاں یقینی نہ بنائے جانے پر بھی اظہار تشویش کیا گیا۔

جاری کردہ: جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

Skip to content