پریس ریلیز
انتقال/ تعزیت
روزنامہ ممتاز کے ایڈیٹر اور معزز ممبر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(پی آر اے) طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار تعزیت۔
اسلام آباد(21 مئی 2025) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(پی آر اے) سینئر صحافی، روزنامہ ممتاز کے ایڈیٹر اور معزز رکن پی آر اے طارق محمود سمیر کے برادر نسبتی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتی ہے اور مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔
صدر پی آر اے عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت تمام باڈی ارکان اپنے معزز رکن کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ ہیں۔
پی آر اے پاکستان مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کے لئے دعا گو ہے۔
انا للہ وانا الیہ راجعون۔
جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔
