پریس ریلیز
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا
سابق صدر نیشنل پریس کلب و سینئر صحافی شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت۔
اسلام آباد، 10 جنوری 2026:
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے پاکستان) نے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سابق صدر اور سینئر صحافی، روزنامہ دی نیوز کے رپورٹر شکیل انجم کی اہلیہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
پی آر اے پاکستان کے صدر ایم بی سومرو، سیکرٹری نوید اکبر اور ایسوسی ایشن کی تمام باڈی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحومہ کا انتقال شکیل انجم اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے ایک نہایت المناک سانحہ اور ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔ اس دکھ کی گھڑی میں پوری صحافتی برادری سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے۔
تعزیتی بیان میں کہا گیا کہ پی آر اے پاکستان دکھ اور صدمے کی اس مشکل گھڑی میں شکیل انجم اور ان کے خاندان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے اور ان کے غم کو اپنا غم سمجھتی ہے۔ صدر، سیکرٹری اور تمام اراکینِ باڈی نے مرحومہ کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کے لیے صبر و حوصلے کی دعا کی۔
پی آر اے پاکستان نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے، انہیں اپنی رحمتِ کاملہ میں جگہ عطا کرے اور سوگوار خاندان کو یہ عظیم صدمہ صبرِ جمیل کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان۔

