پریس ریلیز

پریس ریلیز

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا سینئر صحافی مسعود عاصم کے انتقال پر اظہارِ افسوس۔

اسلام آباد:پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (PRA Pakistan) نے سینئر صحافی اور تنظیم کے معزز رکن مسعود عاصم صاحب کے رضائے الٰہی سے انتقال پر گہرے رنج و غم اور دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی بیان میں پی آر اے پاکستان نے کہا کہ مرحوم ایک کہنہ مشق، بااصول اور ذمہ دار صحافی تھے جنہوں نے صحافت کے شعبے میں گرانقدر خدمات انجام دیں۔ ان کی پیشہ ورانہ دیانت، شائستہ رویہ اور صحافتی اقدار سے وابستگی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ ان کا انتقال نہ صرف پی آر اے پاکستان بلکہ پوری صحافتی برادری کے لیے ایک ناقابلِ تلافی نقصان ہے۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان مرحوم کے اہلِ خانہ، عزیز و اقارب اور دوستوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس دکھ کی گھڑی میں ان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتی ہے۔ تنظیم نے اللہ رب العزت سے مرحوم کی مغفرت کی دعا کی ہے اور درجات بلند فرمائے، جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندان کو صبرِ جمیل اور حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (PRA Pakistan)

Skip to content