پریس ریلیز
PRA-PR-70
پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان کا کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان اور ورکرز کو تا حال تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گہری تشویش کا اظہار
اسلام آباد ( 18 دسمبر 2024) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان نے کرسمس کے موقع پر مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے میڈیا نمائندگان اور ورکرز کو تا حال تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی ملنے والے شکایات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور میڈیا مالکان کو یہ واضح کیا ہے کہ جن اداروں نے ابھی تک اقلیتی ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی وہ فوری طور پران کو تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ مل کر اپنی خوشیاں دوبالا کر سکیں۔ پی ار اے پاکستان نے حکومت پر بھی یہ زور دیا ہے حکومت خصوصا وزارت اطلاعات دلچسپی لیتے ہوئے میڈیا مالکان کو پابند بنائے کہ ملازمین کو خوشیوں کے موقع کے اوپر ان کے واجبات ادا کریں۔ اگر میڈیا مالکان نے مسیح اقلیتی میڈیا ورکرز کو بروقت ادائیگی یقینی نہ بنائی تو پی ار اے پی شدید احتجاج لائحہ عمل اختیار کرنے پر مجبور ہو گی۔
جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔
