پریس ریلیز
PRA-PR-78
Dated: 24-01-2025
پی آر اے پاکستان کے وفد کی اسپیکر قومی اسمبلی ملاقات
پی ار اے پاکستان کا پیکا قانون میں منظور کی گئی ترامیم پر شدید تحفظات کا اظہار
اسلام آباد: پی آر اے پاکستان کے وفد نے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق سے انکے چیمبر میں ملاقات کی، پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور فنانس سیکرٹری اصغر چودھری پر مشتمل وفد نے پیکا قانون میں منظور کی جانیوالی ترامیم کو اسمبلی سے منظور کرانے پر اپنے شدید تحفظات سپیکر کے سامنے رکھے، سپیکر کو اپنے موقع سے آگاہ کرتے ہوئے پی آر اے پاکستان کے وفد نے بتایا کہ پیکا ایکٹ میں بعض ترامیم ہمارے پیشہ وارانہ امور کو بری طرح متاثر ہونگے، فیک نیوز کی آڑ میں میڈیا کو نشانہ بنایا جائے گا. سپیکر کو بتایا گیا کہ حذف شدہ معاملات پر پہلے سے ہی قوانین موجود ہیں،اضافی اور سخت قوانین ورکنگ جرنلسٹس کی بےروزگاری اور ہراساں کرنے، بے جاگرفتاریوں، اور ہائی کورٹ جیسے عدالتی فورم سے رجوع کرنے کا راستہ بند کیا گیا ہے اور ٹریبیونل کے فیصلوں پر اپیل کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنا پڑے گا. سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی آر اے پاکستان کے وفد کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی.پی آر اے کی درخواست پر سپیکر نے واضح کیا کہ معاملہ حل کرنے کے لئے نمائندہ وفد کی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اطلاعات عطا تارڑ سے ملاقات کرائی جائے گی اور میڈیا کے خدشات کو حکومتی زمہ داروں کے سامنے رکھ کر مسئلہ کا حل نکالا جائے گا. پی آر اے پاکستان کے وفد نے بھرپور یقین دہانی کرانے پر سپیکر سے تشکر کا اظہار کیا.
جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان
