پریس ریلیز
PRA-PR-79
Dated:24-01-2025
پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج شدت اختیار کر گیا
مشترکہ اجلاس کے دوران صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاوس میں دھرنا ،ایوان بالا کے اجلاس سے واک اوٹ
سینٹ میں واک اوٹ جاری رکھنے کا اعلان کردیا ،پی آر اے وفد کی اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا
اپوزیشن صحافیوں کے احتجاج میں شامل
اسلام آباد: پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے جمعہ کو بھی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کال پر پیکا ایکٹ کے خلاف پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے دوران پارلیمانی پریس گیلری میں کالی پٹیاں باندھ کے کوریج کی گی اور بعد ازاں پارلیمنٹ کے مرکزی دروازے پر صحافیوں نے احتجاج کیا جس سے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان ،سینٹ میں اپوزیشن لیڈر شبلی فراز ،پارلیمانی لیڈر زرتاج گل ،سابق اسپیکر اسد قیصر ،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی کے پارلیمنٹرین نے اظہار یکجہتی کی اور اپنے خطاب میں بل کو مسترد کیا بعد ازاں پی آر اے کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری پر مشتمل وفد نے اسپیکر سردار ایاز صادق سے ملاقات میں انہیں پیکا ایکٹ پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں پی آر اے نے سینٹ اجلاس کے دوران واک اوٹ کیا اور ڈپٹی چیئرمین نے اچانک اجلاس ملتوی کردیا جس پر پی آر اے نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایوان بالا کے پیر کو ہونے والے اجلاس سے واک اوٹ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،ایوان بالا سے واک اوٹ کے ساتھ ہی اپوزیشن لیڈر سینٹر شبلی فراز کے ہمراہ اپوزیشن کا وفد صحافیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے پریس الاونج آیا اور صحافیوں کی جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا۔
جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان
