پریس ریلیز
PRA-PR-91
Dated: 07-04-2025
سیکرٹری پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نوید اکبر چودھری کے والد کے انتقال پر پارلیمنٹ ہاوس میں دعا مغفرت و اظہار تعزیت۔
پریس لاونج میں دعا میں
بہت بڑی تعداد میں پی آر اے ممبران کی شرکت۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی ائی گوہرعلی خان، ایم این اے علی محمد خان کی شرکت
سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا، شاندانہ گلزار، شرمیلا فاروقی، وزیرمملکت بلال اظہر کیانی اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اہلکار بھی شریک ہوئے۔
اسلام آباد( 07 اپریل 2025) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری نوید اکبر چودھری کے والد کے انتقال پر پریس لاونج، پارلیمنٹ ہاوس میں دعا مغفرت کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ممبران، سینئر صحافیوں اور ارکان پارلیمنٹ نے سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر چودھری سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے والد کے درجات میں بلندی اور صبر جمیل کی دعا کی۔
صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان، خواتین ارکان پی آر اے سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد دعا مغفرت میں شریک ہوئے اور نوید اکبر چودھری کے والد کے ایصال ثواب کے لئے دعا کی۔
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، چیئرمین پی ٹی ائی گوہر علی خان، رکن قومی اسمبلی علی محمد، سربراہ سنی اتحاد کونسل حامد رضا، ارکان قومی اسمبلی شاندانہ گلزار، شرمیلا فاروقی اور وزیرمملکت بلال اظہر کیانی سمیت متعدد ارکان پارلیمنٹ اور قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے اہلکار بھی شریک ہوئے اور سیکرٹری جنرل پی آر اے نوید اکبر سے اظہار تعزیت کیا۔
صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔
جاری کردہ:
جاوید حسین
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔
