PRA-PR-99
Dated: 24-07-2025.
پی آر اے پاکستان نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی جانب سے پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ کوآرڈینیشن کمیٹی کے قیام کو خوش آئندہ قرار دیا ہے۔
امید ہے سینیٹ کے سینئر ارکان پر مشتمل کمیٹی میڈیا کے مسائل پر خوش اسلوبی سے ذمہ داریاں سرانجام دے گی: پی آر اے پاکستان۔
اسلام آباد: (24 جولائی 2025) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی ہدایت پر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ اشتراک عمل کے لئے سینیٹرز کی تین رکنی کمیٹی کے قیام کا سینیٹ سیکرٹریٹ نے باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جسے پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان خوش آئند قرار دیتے ہوئے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا کا شکریہ ادا کیا ہے کہ انہوں نے میڈیا نمائندگان کے مسائل کو ترجیح دیتے ہوئے کمیٹی تشکیل دی اور اس کمیٹی میں سینیٹ کے سینیئر ارکان کو شامل کیا ہے جو میڈیا کے ساتھ اشتراک عمل کے لئے مطابقت بھی رکھتے ہیں۔
کمیٹی میں حکومت اور اپوزیشن دونوں جانب کے ارکان کو کیا گیا ہے جن میں سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما و چیئرمین قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات سینیٹر علی ظفر اور سینیٹ میں پاکستان پیپلز پارٹی کی پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر شیری رحمن شامل ہیں جو سیاسیات اور میڈیا کے کردار کو بخوبی سمجھتے ہیں۔
کمیٹی کو پارلیمانی رپورٹر ایسوسی ایشن (پی آر اے) کے ساتھ مل کر مؤثر اشتراک عمل کو یقینی بنانے کا مینڈیٹ دیا گیا ہے جس میں گزشتہ دنوں صحافیوں کے کوریج کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے احتجاج کو مدنظر رکھ کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ کیا۔
صدر پی آر اے عثمان خان سیکرٹری نوید اکبر اور تمام منتخب عہدیداروں نے چیئرمین سینیٹ اور تمام کمیٹی ارکان کے لئے نیک خواہشات اور کمستقبل میں بہتر کوآرڈینیشن کی امید کا اظہار کیا ہے
جاری کردہ؛
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔


