پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاسپی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس 18 اگست 2025 بروز پیر طلب کرنے کا فیصلہ۔پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس

PRA-PR-102

اہم ترین/ ممبران متوجہ ہوں

پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس 18 اگست 2025 بروز پیر طلب کرنے کا فیصلہ۔

ممبران کی سالانہ فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع، 18 اگست 2025 تک فیسیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

باڈی نے پی آر اے آئین کے مسودے کی پروفنگ، کتابچہ کی شکل دینے کی منظوری دیدی۔

اسلام آباد(13 اگست 2025) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی باڈی کا اہم اجلاس صدر عثمان کی صدارت میں پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ سیکرٹری نوید اکبر نے ایجنڈے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور ارکان سے رائے لی۔

اجلاس میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس 18 اگست2025 بروز پیر کو طلب کرنے کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

اجلاس میں ممبران کی فیسوں کی وصولی کی تاریخ میں توسیع کرنے ہوئے آخری تاریخ 18 اگست بروز پیر تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور ممبران سے درخواست کی گئی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 18 اگست کو اپنی سالانہ فیسیں جمع کروائیں، تاریخ گزرنے کی صورت میں ممبران کو ووٹ ڈالنے کا حق نہیں ملے گا اور 18 اگست کے دو روز بعد حتمی لسٹ جاری کردی جائے گی۔

اجلاس میں پی آر اے پاکستان کے آئینی مسودہ کی پروفنگ اور کتابچہ کی شکل دینے کے کام پر ذیلی کمیٹی نے رپورٹ پیش کی جس پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور کتابچہ کی شکل دینے کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں پی آر اے پاکستان ممبران کی فلاح و بہبود ممبران کی مختلف درخواستوں پر بھی غور کیا گیا۔

جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

Skip to content