پی آر اے پاکستان کی نیوز ون ، جی ٹی وی اور دیگر میڈیا ہائوسسز سے صحافیوں اور ورکرز کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت۔

PRA-05-2025.
Dated: 02-11-2025.

پاکستان پارلیمنٹریری رپورٹرز ایسوسی ایشن (PRAP) کا پیغام

پی آر اے پاکستان کی نیوز ون ، جی ٹی وی اور دیگر میڈیا ہائوسسز سے صحافیوں اور ورکرز کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت۔

اسلام آباد() آج 2 نومبر 2025، صحافیوں کے خلاف جرائم کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر پاکستان پارلیمنٹریری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) ملک بھر کے صحافیوں ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ پی آر اے پاکستان نیوز ون ، جی ٹی وی اور دیگر میڈیا ہائوسسز سے صحافیوں اور ورکرز کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور قانون، معاہدے کے خلاف برطرفیوں کو صحافت کےخلاف جرائم تصور کرتے ہیں ہم ان واقعات جن میں صحافیوں کو بے روزگار کیا گیا، ان کے حقوق سلب کیے گئے یا ان پر تشدد کیا گیا کی سخت الفاظ مذمت کرتے ہیں۔

پی آر اے پاکستان حکومت، متعلقہ اداروں اور معاشرے سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، ان کے پیشہ ورانہ حقوق کا احترام کریں اور آزادیٔ صحافت کو مکمل تحفظ فراہم کریں۔ صحافت ایک بنیادی ستون ہے جو شفافیت، انصاف اور عوامی آگاہی کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے، اور اسے کسی بھی صورت میں دبایا نہیں جانا چاہیے۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان(پی آر اے) تمام صحافیوں کے حوصلے اور پیشہ ورانہ وقار کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور ملک میں صحافت کو محفوظ اور خود مختار بنانے کے لیے اپنا کردار جاری رکھے گی۔

جاری کردہ:
جاوید حسین،
سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

Skip to content