پی آر اے پاکستان کے رکن طارق ورک کیساتھ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاون پولیس کے ہتک آمیز رویہ پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت

PRA-PR-100

پی آر اے پاکستان کے رکن طارق ورک کیساتھ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاون پولیس کے ہتک آمیز رویہ پر متعلقہ ایس ایچ او کو معطل کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی۔

کمیٹی چیرمین بیرسٹر علی ظفر نے راولپنڈی پولیس کے حکام اور متعلقہ ایس ایچ او کو طلب کرلیا۔

اسلام آباد( 6 اگست 2025) چیئرمین سینیٹر علی ظفر کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات نے پی آر اے پاکستان کے ر کن طارق ورک کیساتھ راولپنڈی کے تھانہ نیو ٹاون پولیس کے ہتک آمیز رویہ اور تھانے میں کئی گھنٹے حبس بے جا میں رکھنے پر متعلقہ ایس ایچ او طیب بیگ کو معطل کرنے اور ضابطے کی کارروائی مکمل کر کے رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔

کمیٹی چیرمین بیرسٹر علی ظفر نے راولپنڈی پولیس کے حکام اور متعلقہ ایس ایچ او کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیرمین علی ظفر کی زیر صدارت پارلیمنٹ لاجز میں ہوا ۔ اجلاس میں صدر آر آئی یو جے طارق علی ورک کیساتھ پیش آنیوالے واقعہ کا جائزہ لیا گیا، کمیٹی ارکان نے راولپنڈی پولیس کے متعلقہ افسران کی عدم حاضری پر شدید برہمی کا اظہارِ کیا اور اس رویہ کو غیر سنجیدہ قرار دیا۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے واضح کیا کہ پولیس کا تضحیک آمیز رویہ باعث تکلیف اور تشویشناک ہے. مزکورہ افسر کے خلاف ایکشن لیئے بغیر بات آگے نہیں بڑھے گی. پولیس افسر کا توہین آمیز رویہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا. سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر نے راولپنڈی پولیس کی غیر سنجیدگی کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کمیٹی سے بھرپور کارروائی کرنے پر زور دیا. اجلاس کے دوران طارق علی ورک نے اپنے ساتھ پیش آنیوالے واقعہ کی تفصیلات سے آگاہ کیا. سیکرٹری نیشنل پریس کلب نیئر علی نے کہا کہ پولیس کارروائی کرنے کی بجائے. معافی تلافی اور معاملہ رفع دفع کرنے پر زور دیتی رہی. معاملے کا مناسب حل نکلنا چاہیے. کمیٹی ارکان عرفان صدیقی، پرویز رشید،وقار مہدی، سرمد علی اور دیگر ارکان نے وزارت داخلہ کے افسر کی جانب سے پنجاب پولیس کی بھیجی گئی رپورٹ اجلاس میں پیش کرنے اور سرکاری موقف سننے سے صاف انکار کرتے ہوئے مزکورہ صحافی کو انصاف فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے پی آر اے کے موقف کی مکمل تائید کی. کمیٹی چیرمین نے پی آر اے قیادت اور ارکان کا موقف جاننے کے بعد ایس ایچ او طیب بیگ کو معطل کر کے رپورٹ پیش کرنے اور آئندہ اجلاس میں ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

Skip to content