PRA-98
Dated: 21-07-2025
پی آر اے پاکستان کے مطالبات سینٹ کی انفارمیشن کمیٹی کو بھجوادئیے گئے.
اسلام آباد: پی آر اے پاکستان کے مطالبات سینٹ کی انفارمیشن کمیٹی کو بھجوادئیے گئے ہیں، سینٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔
چیئرمین سینٹ کی رولنگ کے مطابق واک آؤٹ کے دوران مطالبات کا معاملہ کمیٹی کے حوالہ کردیا گیا ہے، پی آر اے پاکستان نے اپنے رکن طارق ورک سے پولیس بدسلوکی کے معاملہ پر واک آؤٹ کیا تھا،پی آر اے پاکستان کا مطالبہ تھا کہ سارا معاملہ قائمہ کمیٹی اطلاعات کو بھیجا جائے۔
جاری کردہ:
جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

