Press Release

  • Date Range

  • Published Year

میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی برطرفی، پی آر اے پاکستان کا تشویش کا اظہار

*پی آر اے پاکستان کا نوکریوں سے فارغ ہونیوالے میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ* *مروجہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو احتجاج کیا جائے گا* *کل پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر علامتی احتجاج بھی کیا جائے گا* لاہور(6 دسمبر 2023) پی آر اے پاکستان نے مختلف میڈیا ہاوسز خصوصا بول نیوزمیں جبری برطرفیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ ہونیوالے میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، ملک بھر کی پارلیمانی صحافتی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ جبری بے دخل کئے جانیوالے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو نوکریوں پر بحال نہ کیا گیا اور میڈیا ہاوسز میں مروجہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر مزکورہ میڈیا اداروں کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔ کل پنجاب اسمبلی کے باہر علامتی احتجاج بھی کیا جائے گا۔ لاہور میں منعقدہ ایک اجلاس میں پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر و دیگر اراکین کی پنجاب، سندھ، کے پی اور بلوچستان اسمبلیوں کی پریس گیلریز کے مرکزی عہدیداران سے مشاورت ہوئی۔اجلاس میں بول ٹی وی،ٹیلن نیوز اور دنیا نیوز سمیت دیگر اداروں سے جبری بے دخلیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی، ملک بھر کے پارلیمانی صحافیوں کے منتخب نمائندوں نے واضح کیا کہ نوکریوں کو تحفظ دینے اور مروجہ قوانین پر عملدرآمد کرانے کے لئے مل کر جدوجہدکی جائے گی، پی آر اے پاکستان چاروں صوبائی اسمبلیوں کے ساتھیوں کے ساتھ مشاورت اور صوبائی چیپٹرز کو مضبوط و مربوط اور موثرانداز میں مشترکہ لائحہ عمل بنانےکے لئے وفاق اور صوبائی اسمبلیوں کے دورے کرنے اور ایکدوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ملک بھر کے صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کے لئے مشترکہ جدوجہد ہر اتفاق کیاگیا، صدر پی آر اے عثمان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر، صدر پریس گیلری کے پی گلزار خان، سابق صدر ظفر اقبال، صدر پنجاب اسمبلی اخلاق احمد باجوہ، سیکرٹری حسان احمد، سیکرٹری سندھ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرم بلوچ ، نائب صدر حمید سومرو، انفارمیشن سیکرٹری دودوچانڈیو اور پی آر اے بلوچستان کے منظور احمد نے شرکت کی۔ جاری کردہ: جاوید حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

مزید پڑھیں »

صحافی جان محمد مہر قتل کیس کی پارلیمانی فورم پر مدعی بن گئی

*پی آر اے پاکستان کے معاملہ اٹھانے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئیے* اسلام آباد: (29 نومبر 2023) پی آر اے پاکستان جان محمد مہر قتل کیس کی پارلیمانی فورم پر مدعی بن گئی، پی آر اے پاکستان کے معاملہ اٹھانے پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ نے سکھر سے تعلق رکھنے والے صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کردئے، آئی جی سندھ نے کمیٹی کو یقین دلایا کہ 17 دسمبر سے پہلے پہلے قاتل گرفتار کرلئیے جائیں گے اور وہ خود ملزم سے تفتیشکی نگرانی کریں گے، پی آر اے پاکستان کی پٹیشن پر سینٹ کی قائمہ کمیٹی داخلہ امور نے سندھ کے صحافی جان محمد کے بہیمانہ قتل پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اصل مجرمان کی گرفتاری اور قتل کے پیچھے چھپے محرکات سامنے لانے کی ہدائت کر دی۔ آئی جی پولیس سندھ رفعت مختار کی جلد ملزمان کو کٹیرے میں لانے کی یقین دہانی کراتے ہوے کمیٹی کو ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کا وعدہ کر لیا چیئرمین سینٹ کمیٹی داخلہ محسن عزیز کی زیر صدارت اجلاس میں پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر چوہدری جان محمد مہر قتل کیس کے مدعی کے طور پر اجلاس میں پیش ہوئے۔ صدر عثمان خان نے کیس کے محرکات اور جان محمد مہر کے قتل کو 108 دن گزرنے اور اصل مجرمان کو تاحال گرفتار نہ کیے جانے پر صحافی کمیونٹی کو تشویش اور اضطراب سے کمیٹی کو آگاہ کیا کمیٹی کو بتایا گیا کہ جان محمد مہر جو پریس کلب سکھر کے صدر بھی رہ چکے ہیں انہیں سچ بولنے کی پاداش میں قتل کیا گیا۔ یہ پوری کمیونٹی کے لیے ایک ٹیسٹ کیس ہے سندھ میں آے روز صحافیوں کی زبان بندی کرائی جارہی ہے کمیٹی اجلاس میں اس بات کی نشاندہی بھی کی گئی کہ جان محمد مہر کیس کو ہائی لائٹ کر نیوالے صحافیوں کو بھی مختلف زرائع سے دھمکیاں دی جاتی ہیں۔ پی آر اے کے سیکرٹری نوید اکبر نے کمیٹی کو بتایا کہ سندھ میں صحافیوں کیلیے کام کرنے کے حالات سازگار نہیں ہیں میڈیا سے وابستہ شخصیات کو مختلف حربوں سے دبانے کی کوشیشیں کی جاتی ہیں یہاں تک کہ جان سے مار دینے سے بھی گریز نہیں کیا جاتا سندھ صحافیوں کے لیے خطرناک صوبہ بن گیا ہے۔ آئی جی پولیس سندھ رفعت مختارنے کمیٹی کو بتایا کہ قاتل کچے کے علاقے میں چلے گئے ہیں صحافتی تنظیموں کو ایک ماہ کے اندر اصل مجرمان کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کرائی اور بتایا کہ ڈیڈ لائن 17 دسمبر تک ہے اس سے قبل گرفتاری میں کامیابی مل جائیگی۔ کچے کے علاقے میں آپریشن کے دوران شیرومہر کا بیٹا زخمی ہو چکا ہے صرف کاروائی سے کام نہیں چلائیں گئے کمیٹی کی ہدایات کے مطابق معاملات کو آگے چلا رہے ہیں کمیٹی ارکان نے جان محمد مہر سمیت سندھ میں قتل ہونیوالے متعدد صحافیوں کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھانے پر زور دیا کمیٹی نے واضح کیا کی اس معاملے کو ادھورا نہیں چھوڑا جائے گا اور اس قتل کی تحقیقات کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا کمیٹی نے پی آر اے پی کویقین دہانی کرائی کہ ایک ماہ کے اندر اندر مفصل تحقیقاتی رپورٹ پیش کی جائے گی۔ جاری: جاوید حسین سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

مزید پڑھیں »

پی آر اے کی نو منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن جاری/ عہدے سنبھال لئے

بتاریخ: 12 ستمبر 2023۔ PRA_PR_01 پی آر اے کی نو منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن جاری/ عہدے سنبھال لئے اسلام آباد( ) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ پی آر اے کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب ہونے والے عہدیداروں، صدرعثمان خان، نائب صدراحمد نواز خان، سیکرٹری نوید اکبر چوہدری، فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری جاوید حسین، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی، ممبران گورننگ باڈی آسیہ انصر، عائشہ ناز، عاطف شیرازی، نادر گرمانی، عبدالرزاق کھٹی، صائمہ ملک اور جاوید نور کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پی آر اے دفتر پارلیمنٹ ہاوس میں سادہ اور پروقار تقریب میں الیکشن کمیٹی کے تینوں اراکین کے علاوہ سابق صدورصدیق ساجد اور بہزاد سلیمی بھی موجود تھے۔ تقریب میں پی آر اے کا ریکارڈ باقاعدہ طور پر نومنتخب صدر اور سیکرٹری کے حوالے کیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی باڈی اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی اورپارلیمانی صحافیوں کے کاز کو اہمیت دی جائے گی۔ اس موقع پر سابق صدر صدیق ساجد نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ صدر عثمان خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی آر اے کو بلاتفریق تمام ممبران کے لئے ایک موثر آواز بنانے اور مل کر ساتھ چلنے پر کے عزم کا اظہار کیا۔سیکرٹری نوید اکبر نے کہا کہ سب مل کر چلیں گے، احسن طریقہ سے تمام معاملات چلائے جائیں گے۔منتخب عہدیداروں نے پی آر اے کو یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمانی کوریج کے لئے ساتھیوں کی بھرپور سہولت کاری کی جائے گی اور اتفاق رائے سے تمام امور کو چلایا جائے گا۔ آخر میں سبکدوش صدر صدیق ساجد نے نئے صدر عثمان خان اور نئی باڈی کو پاکستان کا جھنڈا پیش کیا۔ جاری کردہجاوید حسین، سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے۔

مزید پڑھیں »
Skip to content