سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمنٹ ہاوس میں پی آر اے پاکستان کے نئے دفتر کے افتتاح کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت. صدر پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا. صدر پی آر اے عثمان خان نے پارلیمان کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کے لئے سیاسی قوتوں کے ساتھ ہم آواز ہونے کی یقین دہانی کرائی.پی آر اے پاکستان نے مستقبل کے منصوبوں سے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا.