Press Release

  • Date Range

  • Published Year

PRAP Logo

پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی راولپنڈی میں صحافیوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور تشدد کی شدید الفاظ میں مذمت

پی آر اے پاکستان کا تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ اسلام آباد(12 فروری 2024) راولپنڈی صادق آباد میں کوریج کے دوران راولپنڈی کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری عمر بن آصف سمیت ڈیوٹی پر مامور میڈیا نمائندگان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان پارلیمان کی بالادستی اور آزاد اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے جو آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کا حق ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت تمام باڈی صحافتی ذمہ داری اور عوام سے حقائق پہنچانے کے دوران اس قسم کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور پی آر اے پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ نگران حکومت پنجاب اور آئی جی پولیس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔ صحافتی امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔ جاری کردہجاوید حسین، سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

مزید پڑھیں »

اسپیکر قومی اسمبلی کا تقریب سے خطاب

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن کے ویب پورٹل کے افتتاح کے موقع پر پی آر اے باڈی کے ممبران سے اظہار خیال۔ https://prapakistan.org/wp-content/uploads/2024/01/WhatsApp-Video-2024-01-31-at-1.47.16-PM.mp4

مزید پڑھیں »

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کا ایک اور سنگ میل

PRA-PR-28 پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کا ایک اور سنگ میل پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹلwww.prapakistan.orgکا اجراء کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی پوری باڈی اور ممبران کو مبارکباد میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی، اسپیکر قومی اسمبلی عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی میں جدت لائی جائے، راجہ پرویز اشرف پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، راجہ پرویز اشرف پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔ راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں میڈیا کے لیے بے مثال کام کیے ہیں، صدر پی آر اے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے میڈیا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر پی آر اے پارلیمان کی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمان کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، عثمان خان صدر پی آر اے پاکستان سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پی آر اے پاکستان کی آٹومیشن پر تفصیلی بریف کیا چیئرمین آئی ٹی کمیٹی پی آر اے پاکستان جاوید حسین نے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا سپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ سلام آباد(31 جنوری 2024) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔ پی آر اے پاکستان مکمل آٹو میشن کی جانب گامزن، پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل:www.prapakistan.orgکا اجراء کردیا گیا۔ پی آر اے پاکستان اس اہم کامیابی پر پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران کو دلی مبارک پیش کرتی ہے۔ پی آر اے پاکستان کے ممبران کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ کی کارروائی اور پی آر اے پاکستان کی ہر اقدام پی آر اے پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکے گا۔ پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ویب سائٹ، ویب پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سینئر نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین، ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز، جاوید نور تقریب میں موجود تھے جبکہ قومی اسمبلی میڈیا اور آٹومیشن کے حکام بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بٹن دبا کر پی آر اے پاکستان:www.prapakistan.orgکی ویب سائٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کی باڈی اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کا خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ صدر اور سیکرٹری پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت پی آر اے کی پوری باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے،پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی، عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی میں جدت لائی جائے،پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور کہا راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں میڈیا کے لیے بے مثال کام کیے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے میڈیا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پارلیمان کی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پی آر اے پاکستان کی آٹومیشن پر تفصیلی بریف کیا جبکہ چیئرمین آئی ٹی کمیٹی پی آر اے پاکستان جاوید حسین نے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔ پی آر اے پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، اسپیشل سیکرٹری شمعون ہاشمی، ڈی جی میڈیا ظفر سلطان اور انکے ڈیپارٹمنٹ اور قومی اسمبلی آٹو میشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران احتشام الحق، زاہد حسین اور مس انیلہ کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔ جاری کردہجاویدحسینمرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

مزید پڑھیں »
Inauguration

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمنٹ ہاوس میں پی آر اے پاکستان کے نئے دفتر کے افتتاح

سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمنٹ ہاوس میں پی آر اے پاکستان کے نئے دفتر کے افتتاح کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت. صدر پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن پاکستان عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں نے استقبال کیا. صدر پی آر اے عثمان خان نے پارلیمان کی بالادستی، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی سربلندی کے لئے سیاسی قوتوں کے ساتھ ہم آواز ہونے کی یقین دہانی کرائی.پی آر اے پاکستان نے مستقبل کے منصوبوں سے بھی سپیکر قومی اسمبلی کو آگاہ کیا. https://prapakistan.org/wp-content/uploads/2024/01/VID-20240119-WA0013.mp4

مزید پڑھیں »
Launch Event

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری

16-01-2024 پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لئے بڑی خوشخبری پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی باڈی کے لئے نئے آفس قائم کردیا گیا اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کی باڈی کے نئے آفس کا افتتاح کیا پارلیمنٹ ہاوس کے سبزہ زار میں پی آر اے پاکستان کا نیا آفس باڈی کے لئے مختص پی آر اے پاکستان کا پارلیمنٹ ہاوس کے اندر پرانا دفتر پی آر اے ورک اسٹیشن کے طور پر مختص اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے کو نئے دفتر کی مبارکباد پیش کی میڈیا اور پارلیمنٹ کا آپس کا گہرا رشتہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہی پارلیمنٹ کی کارروائی عوام تک پہنچتی ہے، راجہ پرویز اشرف ہم نے ہمیشہ آئین کی سربلندی کے لئے کام کیا آئندہ بھی مل کر چلیں گے، راجہ پرویز اشرف اسلام آباد( 16 جنوری 2024) پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے لئے ایک اور نئے آفس کا افتتاح پارلیمنٹ ہاوس کے سبزہ زار میں کردیا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کے نئے آفس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سیکرٹری خزانہ اصغر چوہدری، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی، سیکریٹری اطلاعات جاوید حسین بھی موجود تھے جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران عبدالرزاق کھٹی، عائشہ ناز، جاوید نور نے شرکت کی۔ پروقار تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان باڈی کے نئے دفتر کا افتتاح کیا اور دعا خیر کروائی گئی۔ تقریب میں سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے اسپیکر قومی اسمبلی اور حکام کا نئے دفتر کے اجراء پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب سے خطاب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے کو نئے دفتر کی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ میڈیا اور پارلیمنٹ کا آپس کا گہرا رشتہ ہے کیونکہ ذرائع ابلاغ کے ذریعے ہی پارلیمنٹ کی کارروائی عوام تک پہنچتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ہمیشہ یہ کوشش رہی ہے کہ پریس گیلری کی تمام ضروریات پوری کی جا سکے، خواہش ہے کہ پارلیمنٹ کی سربلندی کیلئے جہاں ہر شہری نے کام کرنا ہے وہاں میڈیا کا بھی بڑا کردار ہے، پارلیمنٹ گولڈن جوبلی تقریبات کو بھی بڑی خوبصورتی سے کور کیا گیا، گولڈن جوبلی کا مانومنٹ بھی تکمیل کے مراحل میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آر اے کے ساتھ سفر ہمیشہ یادگار رہے گا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ آئین کی سربلندی کے لئے کام کیا آئندہ بھی مل کر چلیں گے، امید ہے کہ 8 فروری کے بعد جو اسمبلی آئے گی وہ اقدار کو لے کر چلے گی۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پارلیمنٹ مادر آف آل انسٹی ٹیوشنز ہے، جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں، اﷲ اس پارلیمنٹ کو سلامت رکھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ 8 فروری کو منتخب ہونے والی قومی اسمبلی اقدار کو لے کر چلے گی، 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی، اداروں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہو تو معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ہمارے پاس وقت نہیں، ہمیں وہ فیصلے کرنے چاہئیں جو ملکی مفاد میں ہوں، ضد اور انا نے ملک کو کتنا نقصان پہنچایا اس حوالے سے ہم سب کو سوچنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ سارے ادارے پاکستان کے ہیں، اداورں کے درمیان ہم آہنگی نہ ہو تو معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ہمارے پاس اب وقت نہیں ہے، وہ فیصلے کرنے ہیں جو ملک کے مفاد میں ہوں، ہم سب کو اور پوری قوم کو یہ سوچنا چاہئے کہ ضد اور انا نے ہمیں کتنا تقصان پہنچایا ہے، کیا کھویا کیا پایا اس پر ہمیں غور کرنا چاہئے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی ایک زمانے میں انتخابی نشان واپس لیا گیا تھا، اصل چیز آپ کا نظریہ ہے، ہر ایک کو الیکشن میں برابر کا موقع ملنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کو ریڈ لائن کراس کی گئی تھی جس کی دنیا میں کہیں بھی مثال نہیں ملتی، کوئی مذہب، معاشرہ یا ملک اس طرح کے حملے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ سینیٹ میں قرارداد پر بات کرتے ہوئے انہوں کہا کہ ایوان بالا قابل تکریم ہے، جن ارکان نے قرارداد پیش کی ان کا اپنا مؤقف ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ کرنے کا اختیار الیکشن کمیشن کو حاصل ہے، میر ی خواہش ہے جو بھی حکومت آئے وہ ملک کے مفاد کیلئے کام کرے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی اور 28 مئی کا آپس میں کوئی موازنہ نہیں ہو سکتا، 9 مئی قابل شرم اور 28 مئی کا دن قابل فخر ہے۔ اس موقع پر سینئر صحافی، ممبران پی آر اے پاکستان اور سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، اسپیشل سیکرٹری شمعون ہاشمی، ڈی جی میڈیا قومی اسمبلی ظفر سلطان سمیت قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے افسران بھی موجود تھے۔ جاری کردہ:جاوید حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان https://prapakistan.org/wp-content/uploads/2024/01/WhatsApp-Video-2024-01-16-at-4.18.53-PM.mp4

مزید پڑھیں »
پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی کے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی کے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد

PRA-PR-24 Date: 16-01-2024 پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی کے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد نو منتخب صدر فیاض محمود، سینئر نائب صدر حسین احمد، نائب صدر ویمن عنبرین علی، جنرل سیکرٹری محمد عمران، سیکرٹری خزانہ شہزاد علی، جوائنٹ سیکرٹری عادل سعید عباسی اور انفارمیشن سیکرٹری فرح ماہ جبین کو مبارکباد گورننگ باڈی کے ممبران عامر بلوچ، روف بزمی، عابد علی آرائیں، ابراہیم عباسی اور ادریس عباسی کو منتخب ہونے پر مبارکباد اسلام آباد( 16 جنوری 2024) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ الیکشن 2024 میں تمام ممبران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معلومات تک رسائی میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اپنے ممبران اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور دوران رپورٹنگ درپیش مسائل اور مشکلات کا اتحاد اور یکجہتی سے حل تلاش کرے گی۔ پی آر اے پاکستان انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے تمام دوستوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ تمام ممبران صحافتی اقدار اور روایات کی امین ثابت ہوگی۔ جاری کردہ:جاویدحسینمرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان۔

مزید پڑھیں »

بول نیوز اور دنیا نیوزپیپر سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف

ضروری اطلاعبول نیو ز اور دنیا نیوزپیپر سے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف پی آر اے پاکستان دوران سینیٹ اجلاس جو صبح 10:30 بجے پارلیمنٹ ہاوس میں ہوگا اپنی بھرپور آواز بلند کرے گی اور صحافیوں سے ہونے والی ناانصافی پر احتجاج ریکارڈ کروائے گی۔تمام پی آر اے پاکستان کے ممبران سے بھرپور شرکت کی درخواست ہے تاکہ سب یک زبان ہوکر پیغام دے سکیں۔شکریہ۔جاوید حسینمرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

مزید پڑھیں »

پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کا ڈیلی دنیا نیوز اور بول نیوز سے میڈیا ورکرز کی جبری برطرفیوں پر شدید احتجاج

نگران حکومت اور نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضی سولنگی سے جبری برطرفیوں کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ* *نوٹس نہ لینے کی صورت میں سینیٹ پریس گیلری سے واک آوٹ سمیت احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کرے گی* اسلام آباد(21 دسمبر 2023) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بول نیوز اور ڈیلی دنیا سے ملازمین کی برطرفی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ جبری برطرفیوں کو فی الفور بند کیا جائے ورنہ آئندہ کے لئے سخت ردعمل دیا جائے گا۔ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان بول نیوز اور ڈیلی دنیا نیوز سے میڈیا ورکرز کی بڑی تعداد میں جبری برطرفیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔ پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سیکرٹری خزانہ اصغر چوہدری سمیت تمام ارکان نے صحافیوں کی برطرفی کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔ پی آر اے پاکستان نے پیمرا ترمیمی بل 2023 ایکٹ کے تاحال رولز تشکیل نہ دیئے جانے اور اس عمل کا آغاز نہ کرنے پر بھی تشویش کا اظہار کیا. پی آر اے پاکستان نے اپنے ردعمل میںواضح کیا ہے کہ وزیراطلاعات چونکہ خود صحافی ہیں اور مختلف نجی اداروں میں ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں تو انہیں چاہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان اداروں سے فارغ کئے جانیوالے ملازمین کے بقایا جات کی ادائیگی میں اپنا کردار ادا کریں. پی آر اے پی سمجھتی ہے کہ میڈیا ملازمین کے بڑھتے مسائل میں نگران حکومت خصوصاً وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی ان اداروں کے بقایا جات جاری کروانے میں اپنا کردار ادا کرنے سے قاصر دکھائی دیتے ہیں۔ پی آر اے نے صحافیوں کو درپیش مسائل سے نگران وزیر اطلاعات کی چشم پوشی پر بھی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور واضح کیا ہے کہ بول نیوز اور ڈیلی دنیا نیوز سے جبری برطرف کئے جانیوالے میڈیا نمائندگان کے بقایا جات فوری ادا نہ کئے گئے تو پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نہ صرف راست اقدام اٹھانے پر مجبور ہو گی بلکہ سینیٹ پریس گیلری سے واک آوٹ سمیت احتجاج کے تمام آپشنز استعمال کرے گی. جاری کردہ: جاوید حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان

مزید پڑھیں »

اسلام آباد(15 دسمبر 2023) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے الیکشن کمیشن بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی عبوری باڈی کی تشکیل پر مبارکباد

الیکشن کمیشن بیٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے عبوری صدر شاکر عباسی، سیکریٹری زاہد مشوانی، نائب صدور حمید لنگرا، نوشین یوسف، انفارمیشن سیکرٹری عثمان جبار، فنانس سیکرٹری عاطف بٹ، سینیئر جوائنٹ سیکرٹری عقیل احمد، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب سعید، ریحان شیخ اور ممبرز گورنگ باڈی سجاد کاظمی، عثمان جاوید ملک، عرفان سدوزئی، فہیم اختر، عادل نظامی، وقار سید اور ابراھیم عباسی کو مبارکباد۔ پی آر اے پاکستان تمام ممبران کو زمہ داریاں ملنے پر اس امید کا اظہار کرتی ہے کہ عبوری باڈی جمہوری عمل کو آگے بڑھائے گی اور تمام ممبران کی پیشہ ورانہ امور میں تمام صحافتی اقدار کو مدنظر رکھتے ہوئے ہر ممکن سہولت کی فراہمی اور مدد و تعاون فراہم کرے گی۔ جاری کردہ: جاوید حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان۔

مزید پڑھیں »

میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی برطرفی، پی آر اے پاکستان کی طرف سے پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر احتجاجی مظاھرہ

*پی آر اے پاکستان کا نوکریوں سے فارغ ہونیوالے میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ* *مروجہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا* لاہور(7دسمبر 2023) پی آر اے پاکستان نے مختلف میڈیا ہاوسز خصوصا بول نیوزمیں جبری برطرفیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ ہونیوالے میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، جمعرات کو مختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف ملک بھر کے پارلیمانی رپورٹرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرہ بازی کی گئی اور ملازمین سے حق روزگار چھیننے والے اداروں کی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی. صدر پی آر اے عثمان خان سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں صدر پریس گیلری کے پی گلزار خان، سابق صدر ظفر اقبال، صدر پنجاب اسمبلی اخلاق احمد باجوہ، سیکرٹری حسان احمد، لیاقت انصاری، ہما صدف، سیکرٹری سندھ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرم بلوچ ، نائب صدر حمید سومرو، انفارمیشن سیکرٹری دودوچانڈیو اور پی آر اے بلوچستان کے رکن منظور احمد سمیت دیگر عہدیداران اور ارکان نے مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرہ کے دوران نعرہ بازی کی گئی اور جبری برطرف کرنے والے اداروں کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے. ملک بھر کی پارلیمانی صحافتی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ جبری بے دخل کئے جانیوالے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو نوکریوں پر بحال نہ کیا گیا اور میڈیا ہاوسز میں مروجہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر مزکورہ میڈیا اداروں کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔ جاری کردہ: جاوید حسین مرکزی سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان۔

مزید پڑھیں »
Skip to content