میڈیا ہاوسز سے صحافیوں کی برطرفی، پی آر اے پاکستان کی طرف سے پنجاب اسمبلی لاہور کے باہر احتجاجی مظاھرہ

*پی آر اے پاکستان کا نوکریوں سے فارغ ہونیوالے میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ*

*مروجہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو احتجاج کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا*

لاہور(7دسمبر 2023) پی آر اے پاکستان نے مختلف میڈیا ہاوسز خصوصا بول نیوزمیں جبری برطرفیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے نوکریوں سے فارغ ہونیوالے میڈیا ورکرز کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا ہے، جمعرات کو مختلف میڈیا اداروں سے صحافیوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف ملک بھر کے پارلیمانی رپورٹرز نے پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کیا، اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرہ بازی کی گئی اور ملازمین سے حق روزگار چھیننے والے اداروں کی انتظامیہ کی شدید الفاظ میں مزمت کی گئی. صدر پی آر اے عثمان خان سیکرٹری نوید اکبر کی قیادت میں صدر پریس گیلری کے پی گلزار خان، سابق صدر ظفر اقبال، صدر پنجاب اسمبلی اخلاق احمد باجوہ، سیکرٹری حسان احمد، لیاقت انصاری، ہما صدف، سیکرٹری سندھ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرم بلوچ ، نائب صدر حمید سومرو، انفارمیشن سیکرٹری دودوچانڈیو اور پی آر اے بلوچستان کے رکن منظور احمد سمیت دیگر عہدیداران اور ارکان نے مظاہرے میں شرکت کی۔مظاہرہ کے دوران نعرہ بازی کی گئی اور جبری برطرف کرنے والے اداروں کی مذمت کی گئی اور مطالبہ کیا گیا کہ تمام برطرف ملازمین کو فوری بحال کیا جائے.

ملک بھر کی پارلیمانی صحافتی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ جبری بے دخل کئے جانیوالے صحافیوں اور میڈیا ورکرز کو نوکریوں پر بحال نہ کیا گیا اور میڈیا ہاوسز میں مروجہ قوانین پر عملدرآمد نہیں کیا جاتا تو پارلیمنٹ سمیت ہرفورم پر مزکورہ میڈیا اداروں کی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا۔

جاری کردہ: جاوید حسین

مرکزی سیکرٹری اطلاعات

پی آر اے پاکستان۔

Skip to content