پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کا ایک اور سنگ میل

PRA-PR-28

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے ممبران کا ایک اور سنگ میل

پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران کے لئے ایک اور بڑی خوشخبری

پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل
www.prapakistan.org
کا اجراء کردیا گیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی پوری باڈی اور ممبران کو مبارکباد

میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی، اسپیکر قومی اسمبلی

عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی میں جدت لائی جائے، راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، راجہ پرویز اشرف

پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی

صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا۔

راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں میڈیا کے لیے بے مثال کام کیے ہیں، صدر پی آر اے

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے میڈیا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، صدر پی آر اے

پارلیمان کی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمان کی کاروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا، عثمان خان صدر پی آر اے پاکستان

سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پی آر اے پاکستان کی آٹومیشن پر تفصیلی بریف کیا

چیئرمین آئی ٹی کمیٹی پی آر اے پاکستان جاوید حسین نے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا

سپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

سلام آباد(31 جنوری 2024) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔ پی آر اے پاکستان مکمل آٹو میشن کی جانب گامزن، پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل:
www.prapakistan.org
کا اجراء کردیا گیا۔ پی آر اے پاکستان اس اہم کامیابی پر پی آر اے پاکستان کے تمام ممبران کو دلی مبارک پیش کرتی ہے۔ پی آر اے پاکستان کے ممبران کی سہولت کے لئے پارلیمنٹ کی کارروائی اور پی آر اے پاکستان کی ہر اقدام پی آر اے پاکستان کی ویب سائٹ پر ملاحظہ کیا جاسکے گا۔

پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی ویب سائٹ، ویب پورٹل کا افتتاح کردیا گیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے قومی اسمبلی کی ویب سائٹ پر پی آر اے پاکستان کے ویب پورٹل کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر پی آر اے پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر، سینئر نائب صدر احمد نواز خان، سیکرٹری اطلاعات جاوید حسین، ممبر گورننگ باڈی عائشہ ناز، جاوید نور تقریب میں موجود تھے جبکہ قومی اسمبلی میڈیا اور آٹومیشن کے حکام بھی موجود تھے۔ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے بٹن دبا کر پی آر اے پاکستان:
www.prapakistan.org
کی ویب سائٹ کا افتتاح کیا اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی آر اے پاکستان کی باڈی اور تمام ممبران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس اقدام کا خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ صدر اور سیکرٹری پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن سمیت پی آر اے کی پوری باڈی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،میڈیا اور پارلیمان کا ایک دوسرے سے گہرا رشتہ ہے،پریس گیلری کو تمام سہولیات کی فراہمی میری اولین ترجیح تھی، عصر حاضر کا تقاضا ہے کہ پارلیمان کی کاروائی میں جدت لائی جائے،پارلیمان کو جتنا پیپر لس کیا جائے تو اچھا ہو گا، پارلیمان کو ڈیجیٹلائز کرکے عصر حاضر کے تقاضوں پر پورا اتر سکتے ہیں۔ اس موقع پر صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن نے اسپیکر قومی اسمبلی کے احسن اقدام پر شکریہ ادا کیا اور کہا راجہ پرویز اشرف نے اپنے مختصر دور میں میڈیا کے لیے بے مثال کام کیے ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کے میڈیا کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، پارلیمان کی پریس گیلری نے ہمیشہ پارلیمان کی کارروائی کو عوام تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ سیکرٹری پی آر اے پاکستان نوید اکبر نے پی آر اے پاکستان کی آٹومیشن پر تفصیلی بریف کیا جبکہ چیئرمین آئی ٹی کمیٹی پی آر اے پاکستان جاوید حسین نے مستقبل کے منصوبوں سے آگاہ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے پی آر اے پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

پی آر اے پاکستان اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سیکرٹری قومی اسمبلی طاہر حسین، اسپیشل سیکرٹری شمعون ہاشمی، ڈی جی میڈیا ظفر سلطان اور انکے ڈیپارٹمنٹ اور قومی اسمبلی آٹو میشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران احتشام الحق، زاہد حسین اور مس انیلہ کے تعاون پر انکا شکریہ ادا کرتی ہے۔

جاری کردہ
جاویدحسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان

Skip to content