پی آر اے کی نو منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن جاری/ عہدے سنبھال لئے

بتاریخ: 12 ستمبر 2023۔

PRA_PR_01

پی آر اے کی نو منتخب باڈی کا نوٹیفکیشن جاری/ عہدے سنبھال لئے

اسلام آباد( ) پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن کے نومنتخب عہدیداروں نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

پی آر اے کے انتخابات کے بعد الیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب ہونے والے عہدیداروں، صدرعثمان خان، نائب صدراحمد نواز خان، سیکرٹری نوید اکبر چوہدری، فنانس سیکرٹری اصغر چوہدری، انفارمیشن سیکرٹری جاوید حسین، جوائنٹ سیکرٹری شاکر عباسی، ممبران گورننگ باڈی آسیہ انصر، عائشہ ناز، عاطف شیرازی، نادر گرمانی، عبدالرزاق کھٹی، صائمہ ملک اور جاوید نور کی کامیابی کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ پی آر اے دفتر پارلیمنٹ ہاوس میں سادہ اور پروقار تقریب میں الیکشن کمیٹی کے تینوں اراکین کے علاوہ سابق صدورصدیق ساجد اور بہزاد سلیمی بھی موجود تھے۔ تقریب میں پی آر اے کا ریکارڈ باقاعدہ طور پر نومنتخب صدر اور سیکرٹری کے حوالے کیا گیا۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ نئی باڈی اپنے فرائض خوش اسلوبی سے سرانجام دے گی اورپارلیمانی صحافیوں کے کاز کو اہمیت دی جائے گی۔ اس موقع پر سابق صدر صدیق ساجد نے اپنے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ صدر عثمان خان نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پی آر اے کو بلاتفریق تمام ممبران کے لئے ایک موثر آواز بنانے اور مل کر ساتھ چلنے پر کے عزم کا اظہار کیا۔سیکرٹری نوید اکبر نے کہا کہ سب مل کر چلیں گے، احسن طریقہ سے تمام معاملات چلائے جائیں گے۔منتخب عہدیداروں نے پی آر اے کو یکجہتی کی علامت قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارلیمانی کوریج کے لئے ساتھیوں کی بھرپور سہولت کاری کی جائے گی اور اتفاق رائے سے تمام امور کو چلایا جائے گا۔ آخر میں سبکدوش صدر صدیق ساجد نے نئے صدر عثمان خان اور نئی باڈی کو پاکستان کا جھنڈا پیش کیا۔

جاری کردہ
جاوید حسین، سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے۔

Skip to content