پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی کے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی کے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد

PRA-PR-24

Date: 16-01-2024

پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی کے نو منتخب عہدیداروں کو دلی مبارک باد

نو منتخب صدر فیاض محمود، سینئر نائب صدر حسین احمد، نائب صدر ویمن عنبرین علی، جنرل سیکرٹری محمد عمران، سیکرٹری خزانہ شہزاد علی، جوائنٹ سیکرٹری عادل سعید عباسی اور انفارمیشن سیکرٹری فرح ماہ جبین کو مبارکباد

گورننگ باڈی کے ممبران عامر بلوچ، روف بزمی، عابد علی آرائیں، ابراہیم عباسی اور ادریس عباسی کو منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد( 16 جنوری 2024) پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے حالیہ الیکشن 2024 میں تمام ممبران کو بلامقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتی ہے۔ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے صدر عثمان خان، سیکرٹری نوید اکبر اور دیگر عہدیداروں کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے بلا مقابلہ نو منتخب باڈی کو مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ معلومات تک رسائی میں بڑھتے ہوئے چیلنجز کا اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹ ایسوسی ایشن اپنے ممبران اور صحافیوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی اور دوران رپورٹنگ درپیش مسائل اور مشکلات کا اتحاد اور یکجہتی سے حل تلاش کرے گی۔

پی آر اے پاکستان انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے تمام دوستوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے اور امید ظاہر کرتی ہے کہ تمام ممبران صحافتی اقدار اور روایات کی امین ثابت ہوگی۔

جاری کردہ:
جاویدحسین
مرکزی سیکرٹری اطلاعات، پی آر اے پاکستان۔

Skip to content