پی آر اے پاکستان کا تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ
اسلام آباد(12 فروری 2024) راولپنڈی صادق آباد میں کوریج کے دوران راولپنڈی کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکرٹری عمر بن آصف سمیت ڈیوٹی پر مامور میڈیا نمائندگان پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتی ہے۔ پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان پارلیمان کی بالادستی اور آزاد اظہار رائے پر یقین رکھتی ہے جو آئین پاکستان کے مطابق ہر شہری کا حق ہے۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان اور سیکرٹری نوید اکبر سمیت تمام باڈی صحافتی ذمہ داری اور عوام سے حقائق پہنچانے کے دوران اس قسم کی کارروائیوں کی مذمت کرتے ہیں اور پی آر اے پاکستان مطالبہ کرتی ہے کہ نگران حکومت پنجاب اور آئی جی پولیس واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کریں۔ صحافتی امور کی ادائیگی میں رکاوٹ ڈالنے کی کوششیں کسی صورت برداشت نہیں کی جائیں گی۔
جاری کردہ
جاوید حسین، سیکرٹری اطلاعات پی آر اے پاکستان